تحریک انصاف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، سعدیہ سہیل

تحریک انصاف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحرےک انصاف ہی واحد سےاسی جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اور ملکی سلامتی کے لئے تحریک انصاف کے کارکن حقےقی معنوں مےں اپنی جانوں کے نذرانے دے سکتے ہیں پچھلے کئی سال سے ملک وقوم کو سےاست کے نام پر جاگےردار لوٹ مار کا نشانہ بنا چکے ہےںہمارے لےڈر عمران خان کا جو شروع مےںویژن تھا وہی آج بھی ہے ملک بچاﺅ کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کا اب منہ چھپا کر بھاگنے کا وقت آ چکا ہے۔ عوام مےں اب اتنا شعور آ چکا ہے کہ وہ سچ اور جھوٹ کی پہچان کر کے ووٹ دے اور ملکی سلامتی کو کسی لٹیرے کے ہاتھوں نہ جانے دے مہنگائی و دےگر مسائل و مشکلات مےں گری عوام اب عمران خان کو اپنے لےڈر کی صورت مےں دےکھنا چاہتی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف کی رہنما سعدیہ سہیل نے روزنا مہ” پا کستا ن“ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کا مستقبل سمجھتے ہوئے انہےں ساتھ لے کر چل رہے ہےں پاکستان مےں سےاست چند جماعتوں کی جاگےر بن کررہ گئی ہے جےسے بھٹو فےملی سےاسی تختوں کو اپنی وراثت سمجھتے ہوئے اپنے خاندان مےںبانٹتی آئی ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ بےنظےر بھٹو شہےد کے بعد پےپلز پارٹی مےں بہت سے وفادار ورکر موجود تھے جنہوں نے پےپلز پارٹی کی خاطر بہت سی قربانےاں دی ہیںلےکن بھٹو فےملی کے بعد صدر آصف علی زرداری نے اسے اپنی وراثت سمجھ کر اپنے خاندان تک ہی محدود کر لےا ہے، پےپلز پارٹی مسلسل عدلےہ کے حکم سے انکار کر رہی ہے ۔ سعدیہ سہےل نے کہا کہ مےں ےہ سمجھتی ہوںکہ دانش اسکول سے بڑی کوئی جہالت نہےں ہے جس پر اربوں روپیہ لگا دیئے ہیںتاہم دانش اسکول بنا کر شرےف برادران نے طبقاتی تقسےم کی ہے جس سے ملک کے غرےب شہروںمےں ماےوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال تک پےپلز پارٹی اور (ن) لےگ ہم نوالہ ہم پےالہ رہے ہےں لےکن عوام کے سامنے اےک دوسرے پر تنقےد کرتے ہےں۔ خواتےن اسمبلےوں مےں اپنے اختےارات کا استعمال کرتی ہےں اور انہوں نے اپنی کوششوں سے خواتےن کے حقوق کی بحالی کے بہت سے بل پاس کروائے ہےں لےکن بل پاس کروانا کوئی کام نہےں ہے جب تک ان بلز پر عمل نہےں ہوتا ، تاہم مےں ےہ سمجھتی ہو ں کہ اسمبلی مےں خواتےن ممبران کا شروع سے اب تک رول ڈمی رہا ہے ۔