سونامی پٹواری اور تھانہ کلچر سے تنگ عوام کو آزادی دلائے گا رشید بھٹی

سونامی پٹواری اور تھانہ کلچر سے تنگ عوام کو آزادی دلائے گا رشید بھٹی

لاہور( جاوید اقبال +حنیف خان)تحریک انصاف لاہورکے نو منتخب جنرل سیکرٹری رشید بھٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 65سالوں میں آمریت اور کرپٹ حکمرانوں نے عوام کی پٹواری اور تھانہ کلچر سے جان نہیں چھڑائی اب لوگ آزاد ہونا چاہتے ہیں انہیں یہ آزادی عمران خان کا سونامی دلائے گا ۔اس تبدیلی کا فیصلہ اللہ نے کیا ہے اللہ نے اس کام کے لئے عمران خان کو چن لیا ہے۔ کلمہ طیبہ کی قسم کھاتا ہوں کہ عمران خان اللہ کا بندہ ہے ۔لاہور میں 39سیٹوں میں سے 28سیٹیں تحریک انصاف کی ہونگی لاہور مسلم لیگ ن کا نہیں تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوگا۔2013کاالیکشن آزادی کا سال ہے غلامی اور انگر یز کے نظام سے نجات ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ”پاکستان“ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد کسی اخبار کو اپنا پہلے انٹرویو دیتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں تبدیلی کو ئی باہر سے شخص آکر نہیں لائے گا۔تحریک انصاف نے جو کہا ہے وہ کرکے دکھائے گی۔ہم سب کا مشن عمران خان ہے۔عمران خان کا مشن غلامانہ نظام کو بدلنا ہے اللہ نے دوبارہ شریف برادران کو اقتدار دیا مگر یہ سلام دعا کرنا پسند نہیں کرتے۔جب عوام کے پاس آٹا نہیں ہوگا بھو ک سے بچے بلک رہے ہونگے، دوسری طرف حکمرا ن وی آئی پی بیڈ روم اور لگژری زندگی گزار رہے ہونگے ۔ایسے حکمرانوں کواٹھا باہر پھینکنے کا وقت آگیا ہے ۔ملک میں بجلی نہیں ہے گیس نہیں ہے ان حالات میں اربوں روپے میٹرو بس منصوبے پر لگادئیے ہیں۔لوگو ں کے گھر گرا دیئے کاروباری دفاتر کو مسمار کردیا گیا ۔وزیر اعلی پنجاب نے خود کو خادم اعلی پنجاب کہلوانے کے لئے اربوں روپے خرچ کردیئے۔ہمیں صرف یہ بتایا دیا جائے کہ کون سا ایک تھانہ یا پٹوار خانہ کرپشن فری بنایا گیا ہے ۔ یہاں کرپشن ہی کرپشن ہے۔ہم ملک کو کرپٹ لوگوںسے نجات دلائیں گے۔اللہ نے عمران خان کو طاقت دی ہے و ہ اس ملک کی عوام کو غلامی اور قبضہ گروپ سے نجات دلائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1