لاہور میں الیکشن 2013ءکے دوران 30ہزار ملازمین فرائض سرانجام دیں گے

لاہور میں الیکشن 2013ءکے دوران 30ہزار ملازمین فرائض سرانجام دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے اعلان کیا ہے کہ ضلع لاہور میں 30ہزار ملازمین الیکشن 2013ءکے دوران فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ناصر باغ میں الیکشن سیل قائم کردیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ الیکشن 2013ءمیں انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں الیکشن کے دوران فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کہ فہرست تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت ضلع لاہور میں 30ہزار ضلعی حکومت کے ملازمین الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے تاہم اس سلسلے میں ضلع لاہور کا مرکزی الیکشن سیل ناصر باغ میں قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت لاہور میں الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ قوانین پر ہر حال میں عمل درآمد کو یقینی بنائے گی اور کسی کو گڑ بڑ نہیں کرنے دے گی۔ ڈی سی او نے کہا کہ الیکشن سیل کو ہر قسم کے مسائل سے پاک بنانے کے لئے ہر سہولت فراہم کی جائے۔