پولیو مہم ہیرا پھیری 6لیڈ ی سپر وائزر ز معطل ،103کو شو کاز نوٹس

پولیو مہم ہیرا پھیری 6لیڈ ی سپر وائزر ز معطل ،103کو شو کاز نوٹس

لاہور (جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت میں پولیو مہم کے دوران کام چور ملازمین کی فہرست تیار کر لی گئی جنہیں فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ لیڈی پولیو سپروائزر کو معطل کر دیا گیا ہے ان ملازمین نے پولیو کی حالیہ مہم کے دوران ای ڈی او ہیلتھ کو غلط اور حقائق کے برعکس رپورٹس دیں اور حقیقت میں وہ بعض علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے گئے ہی نہیں خفیہ رپورٹس ملنے پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر انعام الحق وڑائچ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 یونین کونسلوں کی لیڈیز سپروائزر کو معطل کردیا ہے جبکہ 103 ملازمین کو شو کاز جاری کر دیئے ہیں ان ملازمین پر پولیو مہم کے دوران غفلت لاپرواہی برتنے اور غلط رپورٹس دینے کا الزام ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیو کی حالیہ مہم کے دوران 100 سے زائد ملازمین سی ڈی سپروائزر کی غفلت اور کام چوری پکڑی گئی ہے ان ملازمین اور سپروائزر نے گھروں میں بیٹھ کر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو سب اچھا کی رپورٹس دی اور حقیقت میں وہ مہم پر گئے ہی نہیں۔ جس کی ای ڈی او ہیلتھ نے خفیہ انکوائری کرائی تو ملازمین کی غفلت اور کام چوری پکڑی گئی جس کا سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت لاہور نے 6 پولیو سپروائزر کو معطل کردیا جبکہ 103 ملازمین کو شوکاز جاری کر دیئے ہیں اس حوالے سے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر انعام الحق وڑائچ کا کہنا ہے کہ سب کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے پہلا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1