ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان سنی تحریک نے ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان سنی تحریک نے ایک ساتھ ...

لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ''ن'' اورپاکستان سُنی تحریک نے مل کرچلنے کافیصلہ کیاہے۔پاکستان سُنی تحریک اور پاکستان مسلم لیگ''ن'' دونوں جماعتیںملکی سا لمیت کے مسائل ، شفاف انتخابات کے انعقاد اورجمہوریت کے تحفظ پراصولی موقف رکھتی ہیں۔ ملک کو اس وقت ایک ایسی کر پشن فری قیادت کی ضرورت ہے جو قوم کے دکھوں کا مداوا کرسکے ۔ آ ئندہ عام انتخا با ت میں کر پشن ما فیا ءکی سیا ست کا سو رج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہوجائے گا ۔ان خیالات کااظہارپاکستان سُنی تحریک اورپاکستان مسلم لیگ''ن''کے مرکزی رہنماﺅں نے ماڈل ٹاﺅن میں میاں نوازشریف کی رہائشگاہ پر سیاسی ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان سُنی تحریک کی طرف سے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری ، محمدشکیل قادری، محمدشاداب رضانقشبندی، ملک مطلوب اعوان، محبوب سہتو جبکہ مسلم لیگ ''ن'' کیطرف سے علماءو مشائخ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد امین الحسات ، جنرل سیکرٹری علماءو مشائخ ونگ پنجاب مفتی انتخاب احمداور سندھ کے سیکرٹری جنرل سلیم ضیاءشامل تھے۔یادرہے کہ پاکستان مسلم لیگ ''ن'' اورپاکستان سُنی تحریک دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں یہ تیسری میٹنگ تھی ، اس سے پیشتر دوہفتے قبل پاکستان سُنی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ مرکزاہلسنت کراچی اورپاکستان مسلم لیگ ''ن'' کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہورمیں بھی اہم ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔اس موقع پر پاکستان سُنی تحریک کے رہنمامحمدشاہدغوری نے کہا کہ آ ئندہ انتخا با ت اپنے وقت پر ہو نے چا ہئیںملک کسی نئے کھیل تما شے کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔جعلی ڈگری اور دوہری شہریت کا حامل شخص کسی صورت میں بھی عوامی نمائندگی کا حق دار نہیں۔ عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کو امانت سمجھتے ہوئے اہل افراد کے حق میں استعمال کریں۔ووٹ کی پر چی کا درست استعمال قوم کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے ۔ حکومتی اتحادیوں نے ملک کا بےڑہ غرق کردیاہے۔ حکمران جاتے جاتے ایک بارپھرقوم کو اندھیروں میں دھکیل گئے ہیں لیکن اندھیروں کا مقابلہ اجالوں سے کر یں گے ۔ پیر محمد امین الحسات نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیر جمہوری قوتوں کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

مزید : صفحہ اول