طالبان نے 16پولیس اہلکاروں کو زہر دینے کے بعد گولیوں سے بھون ڈالا ، خود کش حملے میں 10فوجی زخمی

طالبان نے 16پولیس اہلکاروں کو زہر دینے کے بعد گولیوں سے بھون ڈالا ، خود کش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبہ غزنی میں مبینہ طورپر طالبان نے 16پولیس اہلکاروں کو کھانے میں زہر دےنے کے بعد گولیوں سے بھون ڈالا،ادھر دارلحکومت کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے فورسزکی گاڑی پر حملہ کرکے 10فوجیوں کو زخمی کر دیاجبکہ طالبان نے اس حملے کے نتیجے میں افغان فوج کے17اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ،دوسری جانب افغانستان کے صوبہ وردک میں ہزاروں افغان عوام نے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان پولیس کے ترجمان حشمت اللہ اسٹانکزئی نے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر دس منٹ پر کابل کے تیسرے ڈسٹرکٹ میں ایک مظاہرین نے نیٹو افواج کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی پیدل خود کش بم حملہ آور نے ایک ملٹری بس کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ادھر ایک عینی شاہد نے بتایاکہ اس خود کش بم حملہ آور نے برف باری سے بچا ﺅکے لیے ہاتھ میں چھتری اٹھا رکھی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -