اتحادیوں سے مل کر ملک کو نحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے امید وار سامنے لائینگے ، نوازشریف

اتحادیوں سے مل کر ملک کو نحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے امید وار ...

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اپنی اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر اچھے اور مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے جو ملک کو بحرانوں سے باہر نکالنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہونگے‘ موجود ہ حکومت نے ملک کوجس نہج پر پہنچا دیا ہے اس پرہر پاکستانی بیحد پریشان ہے ‘ انتخابات میں عوام نے موقع دیا تو مایوس نہیں کرینگے اور زندگی کی تمام سہولیات دہلیز پر پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کےلئے آنےوالے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں صاف ستھرے لوگ میدان میں اتاریں گے ۔ پارلیمانی بورڈٹکٹ کے لئے میرٹ پر بہترین امیدواروں کا انتخاب کرینگے اور پارٹی کی سطح پر بھی سکروٹنی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بات کی ہے اور ذاتی مفادات پر ملک وقوم کوترجیح دی ہے۔ عام انتخابات کے لئے ان لوگوںکیساتھ ملکر چلیں گے جو ملک و قوم کا درد رکھتے ہوں اور انشا اللہ عوام کو مایوس نہیں کرینگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا غیر رسمی اجلاس بھی ہوا جس میں مجموعی سیاسی صورتحال‘ نگراں سیٹ اپ ‘ مختلف جماعتوں سے انتخابی تعاون سمیت دیگر امو رپر تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول