لوئر دےر، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امےر سراج الحق گرفتار

لوئر دےر، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امےر سراج الحق گرفتار

لوئردیر(ثناءنیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کو لوئر دیر سے گرفتارکرلیاگیا۔ سراج الحق کو گزشتہ روز منڈا پولیس نے گرفتار کیا ۔2008ءمیں سراج الحق کے خلاف پولیس سٹیشن منڈا میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پر ان کے خلاف باجوڑ آپریشن کو روکنے اور منڈا باجوڑ روڈ کو بلاک کرنے کا الزام تھا ۔گزشتہ روز منڈا پولیس سٹیشن نے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کو سول جج کے سامنے پیش کیا جس میں ان کی ضمانت مسترد کر دی گئی ۔ مقدمہ اس وقت کے ایس ایچ او محمد اقبال نے درج کیا تھا جس پر ان کو گزشتہ روز لوئر دیر میں گرفتار کرلیاگیا اور بعد ازاں عدالت میں پیش کے بعد ان کو تیمرگرہ جیل بھیج دیاگیا۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق پر 2008ءمیں باجوڑ آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا جس پر وہ ضمانت پر رہا تھے تاہم بدھ کے روز جب وہ لوئر دیر میں سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا ۔

مزید : صفحہ اول