حقیقی جمہوری اقدار کے حامل پارٹی انتخابات کا مثالی نمونہ قائم کردیا ،عمران خان

حقیقی جمہوری اقدار کے حامل پارٹی انتخابات کا مثالی نمونہ قائم کردیا ،عمران ...

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میںپارٹی انتخابات کا دوسرامرحلہ مکمل ہونے پر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے انہوں نے ملک میں حقیقی جمہوری اقدار کے حامل پارٹی انتخابات کا ایک مثالی نمونہ قائم کردیا ہے،پارٹی انتخابات بند دروازوں میں نہیں ہوتے، پارٹی الیکشن نہ کروانے والے سیاست دان آمرانہ سوچ کے حامی ہیں، موروثی سیا سی جماعتیںڈمی الیکشن کرواکر عام کارکنوں کو آگے آنے سے روکتی ہیں،گجرانولہ میں میڈیا پرتشدد میں ملوث افراد کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،ان خیلات کا اظہار انہوں نے یہاں پارٹی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوش و جذبہ سے پارٹی انتخابات میں حصہ لےکر جمہوریت کو تقویت بخشی اور ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی روایت اور تاریخ رقم کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے موروثی سیاست کی حامل سیاسی جماعتوں پر یہ واضح کردیا ہے کہ پارٹی انتخابات بند کمروں میں نہیں بلکہ کھلے عام جوش وجذبہ سے ہوتے ہیں،خاندانی جماعتوں پر شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتیں ڈمی الیکشن کرواکر کارکنوں کو اہم عہدوں پر فائز ہونے سے رو ک کر من پسن افراد کو آگے لاتے ہیں۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول