وزیراعظم کا چوہدری نثار کو خط نگران وزیراعظم کیلئے دو نام مانگ لئے

وزیراعظم کا چوہدری نثار کو خط نگران وزیراعظم کیلئے دو نام مانگ لئے

اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چودھری نثارعلی خان سے نگران وزیراعظم کیلئے دونام مانگ لئے ۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چودھری نثارعلی خان کوخط لکھ کرآئندہ کے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کی جانب سے دونام مانگے ہیں ، وزیراعظم نے اپنے خط میں لکھاہے کہ آئین کے آرٹیکل 224کے تحت نگران سیٹ اپ کے حوالے سے قائدایوان اورقائدحزب اختلاف کے درمیان مشاورت ضروری ہے ،اس لئے اپوزیشن کی جانب سے اپنی نامزدگیاں بھیجی جائیں ۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرناخوش آئندہے ،ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے قبل کسی نتیجے میں پہنچ جائیں ،تاکہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی ڈیڈلاک پیدانہ ہواور16 مارچ سے قبل ہی نگران وزیراعظم کافیصلہ کرلیاجائے۔اپوزیشن کی جانب سے دونام بھیجے جائیں تاکہ ان پرغورکرکے نگران وزیراعظم کے نام کوحتمی شکل دی جائے۔خط میں وزیراعظم نے اپنی طرف سے قائدحزب اختلاف کوکوئی نام نہیں بھیجا۔

وزیراعظم خط

مزید : صفحہ اول