عدالت مشےر پٹرولےم ڈاکٹر عاصم حسےن کو انتخابات مےں حصہ لےنے سے روکے ،درخواست گزار

عدالت مشےر پٹرولےم ڈاکٹر عاصم حسےن کو انتخابات مےں حصہ لےنے سے روکے ،درخواست ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات کے طریقہ کارکے خلاف اور مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کوانتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے دائردرخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔ دوران سماعت وائی ڈے اے کے وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کوبتایاکہ پی ایم ڈی سی کے الیکشن بورڈنے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے انتخابی قوانین میں تبدیلیاں کیں جس پر میرٹ پر پورااترنے والے امیدواروں کوانتخابات میں حصہ لینے سے روکے جانے کا اندیشہ ہے جبکہ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اس انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ بورڈ کے قواعد کے مطابق انتخابی قوانین وضح کرنے کاحکم دے اور مشیر پٹرولیم کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے ۔ فاضل عدالت نے درخواست پر فریقین سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر لیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر