فےصل آباد صنعتکار اور اس کے بھائی کے گھر چار کڑور کی ڈکےٹی کے ملزموں کے خےلاف مقدمہ

فےصل آباد صنعتکار اور اس کے بھائی کے گھر چار کڑور کی ڈکےٹی کے ملزموں کے خےلاف ...

                                                  فیصل آباد ( بیورورپورٹ) تھانہ گلبرگ پولیس نے نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں کیخلاف مقامی صنعتکار یوسف ظہیر آف لاڈوسوپ اور ان کے بھائی گھروں سے تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کی نقدی ¾ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا اورحسب معمول ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔ لٹنے والے سامان میں تقریباً سوا سات سو تولے طلائی زیورات اور تقریباً 15 لاکھ روپے کی نقدی وپرائز بانڈ شامل ہیں ۔ یوسف ظہیر کے مطابق ڈاکو زبر دستی ان کے گھر میں داخل ہوئے ¾ بیٹے کو تشددکانشانہ بنا یا ¾ گھر کی خواتین کو گن پوائنٹ پر خوفزدہ کرکے ان سے پانچ سو تولے سونے کے زیورات تقریباً6-1/2 لاکھ روپے کی نقدی وپرائز بانڈ ز ¾ ایک راڈو گھڑی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے بعدازاں ان ڈاکوﺅں نے یوسف ظہیر کے بھائی کے گھر میں داخل ہو کر وہاں سے تقریباً225 تولے طلائی زیورات تقریباً ساڑھے سات لاکھ روپے کی نقدی بھی لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : صفحہ آخر