فےصل آباد ڈکےٹی کی ڈےڑھ درجن وارداتےں پولےس اہلکار سمےت دو افراد زخمی
فیصل آباد ( بیورورپورٹ) ڈکیتی ¾ راہزنی اور چوری کی ڈیڑھ درجن وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں کے سنگدل گروہ لاکھوں روپے کا مال لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم ڈاکوﺅں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت 2 افرادکوشدید زخمی کر دیا ۔ لوٹے جانے والے سامان میں نقدی ¾ طلائی زیورات ¾ کار ¾ موٹر سائیکل ¾ موبائل ¾ ٹاور بیٹریاں ¾یوپی ایس ¾بیٹریاں اوردیگرقیمتی سامان شامل ہے ۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ گول مسجد کے قریب کانسٹیبل محمد زبیر جو صدر بازار سے سینٹری کاسامان خریدکر اپنے گھر کلیم شہید کالونی جارہا تھا کہ 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کو شش تو مذکورہ کانسٹیبل نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو1122 کے عملہ نے تشویشناک حالت میں الائیڈہسپتال منتقل کردیا ۔مذکورہ زخمی کانسٹیبل جوڈیشل حوالات ڈیوٹی پر تعینات ہے ۔ اسی طرح تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ موضع کھائی میں عبدالغفور سے 3 نامعلوم ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل ایف ڈی ٹی 3573 چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔ جسکو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال تاندلیانوالہ پہنچا دیا گیا ۔ تھانہ فیکٹری ایر یا کے علاقہ جھال خانوآنہ چوک میں کار سوار عبدالحاق جو اپنی فیملی کے ہمرا ہ جارہا تھا کہ 2 نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 4 تولے طلائی زیورات ¾8 ہزار نقدی اور موبائل ¾تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ چک 425 گ ب میں چوکی تاندلیانوالہ کے قریب 3 نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ویگن ایل ایکس ایکس 8863 کو روک کر سوار یوں سے رضوان سے 5 ہزار نقدی ¾موبائل اور مدثر سلیم سے 6 ہزار نقدی اور موبائل ¾ تھانہ منصور ہ آباد کے علاقہ امین ٹاﺅن میں کشمیر روڈ پر موبائل کمپنی کے ٹاور میں 4 نامعلوم ڈاکوﺅں نے چوکیدار بشیر کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کی 8 بیٹریاں ¾تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ حسن روڈ پر طاہر ٹریڈرز میں قاری محمود الحسن سے 3 نامعلوم ڈاکو 50 ہزار نقدی اور موبائل ¾ تھانہ سرگودہا روڈ کے علاقہ جمیل آباد میں جامعہ سلفیہ مدرسہ کے قریب 2 نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر سیف اللہ سے 6 ہزار نقدی اورموبائل ¾تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک 153 ر ب میں یاسر عرفات سے 16 ہزار نقدی اور2 موبائل ¾تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ویور کالونی میں الطاف حسین سے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ¾تھانہ سمن آباد کے علاقہ گلشن اقبال کالونی میں مشتاق احمد سے ہنڈا125 موٹر سائیکل ایف ایس پی 1299 ¾تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ موضع پنڈی عیسیٰ میں سیل مین محمدعمران سے 2 نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر 15 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ چوری کی وارداتوں میں تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ اسلام نگر سے سہیل کی کار ایف ڈی جی 9545 ¾تھانہ سرگودہا روڈ کے علاقہ حاجی آباد یکتا مارکیٹ سے ہیرا کا موٹر سائیکل ایف ڈی ایچ 1773 ¾تھانہ منصورہ آباد کے علاقہ منصورہ آباد کی گلی نمبر8 سے محمد سہیل کا موٹر سائیکل ایف ڈی ایل 5000 ¾تھانہ سرگودہا روڈ کے علاقہ بوہڑوالا چوک میںشاہد کی دوکان کے تالے توڑ کر 3 یو پی ایس ¾3 بیٹریاں ¾دوسری چوری گلستان کالونی کے جی بلاک سے عبدالمنان کا موٹر سائیکل ایف ڈی پی 2432 ¾تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ تحصیل چوک کے قریب ڈاکو محمد اکرم کے کلینک کے تالے توڑ کر 50 ہزار مالیت کا جنریٹر ¾ایک سائیکل اور2 ہزار نقدی ¾دوسری چوری 240 موڑ پر بیکری کے سامنے سے رانا مظہر کا موٹر سائیکل ایف ڈی ایس 8719 نامعلوم چور لیکر چلتے بنے ۔