فےصل آباد، تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حوالات توڑ کر 2 ملزم فرار، مقدمہ درج

فےصل آباد، تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حوالات توڑ کر 2 ملزم فرار، مقدمہ درج

فیصل آباد ( بیورورپورٹ) سٹی تھانہ جڑانوالہ کی حوالات توڑ کر ایک اشتہاری سمیت 2 ملزم فرار ہوگئے ۔ ایس ایچ او سمیت تھانہ کے تمام پولیس اہلکار حوالات ٹوٹنے اور ملزموں کے فرار ہونے سے بے خبر رہے جبکہ اگلے روز حوالات میں بند ملزمان کی پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ محلہ انورآباد کا رہائشی اشتہاری ملزم جا وید جو جرم 379 کے حوالے سے درج مقدمہ میں اشتہاری ہونے پر گرفتار تھا اسے 2 ہفتے قبل حراست میں لیا گیا تھا اسی طرح 580 گ ب ٹھٹھہ نور کا رہائشی جاوید ولد گلزار جو چوری کے مقدمہ میں ملز م تھا اور3-2 روز قبل اسے حوالات میں بند کیاگیا تھا دونوں حوالات کے گیٹ کے سریئے توڑ کر فرار ہوگئے ملزمان کے فرار کے بعد ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف محرر عرفان جاوید اورکانسٹیبل غلا م رسول نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ دونوں ملزمان حوالات کے سریئے ٹیڑھے کر کے باہر نکلے اورسیڑھیوں کے ذریعے چھت پر سے چھلانگ لگا کر فرار ہوئے انکا پیچھا کیا گیا تھا مگر وہ قابو نہیں آئے ایس ایچ او سب انسپکٹر نعیم عادل کی مدعیت میں اے ایس آئی صابر حسین ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف محرر عرفان جاوید نائب محرر غلام رسول کیخلاف تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ نمبر141/13 زیر دفعہ 223/224 ¾342/155 مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے ان کی گرفتاری ڈالے بغیر کئی روز سے غیر قانونی طور پر حوالات میں بند کر رکھا تھا جس کے باعث غفلت کے مرتکب ملازمین کیساتھ ساتھ انھیں پکڑ کر گرفتاری ڈالے بغیر حوالات میں رکھنے والے اے ایس آئی صابر حسین ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر