سندھ اسمبلی مےں دہشتگردی کےخلاف اور حےدر آباد ےونےورسٹی کے قےام کی قرار دےں منظور

سندھ اسمبلی مےں دہشتگردی کےخلاف اور حےدر آباد ےونےورسٹی کے قےام کی قرار دےں ...

 کراچی ( آئی این پی ) سندھ اسمبلی نے دہشت گردی کیخلاف اورحیدرآبادیونیورسٹی کے قیام سے متعلق قراردادیں اتفاق رائے سے منظورکرلیں،مسلم لیگ (ن)سے کالعدم تنظیموں کی حمایت نہ کرنے کامطالبہ کیاگیاہے جبکہ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے الزام عائدکیا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی پھیلانے کے حوالے سے اسامہ بن لادن سے رقم لی تھی ، شریف برادران پنجاب میں دہشت گرد بنانے والے فیکٹریوں کو بند کرےں کیونکہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کرتھک چکے ہیں ۔بدھ کوصوبائی اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قراردادپیپلزپارٹی کے رکن عمران لغاری نے پیش کی ۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے عمران لغاری نے کہاکہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر (ن) لیگ پر پابندی لگائی جائے ۔صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے قوم کو متحد ہوکر کہنا پڑے گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں پنجاب میں دہشت گرد بنانے والی فیکٹریوں کو بند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے معصوم لوگوں کو کب تک شیعہ سنی اور دوسری بنیادوں کے نام پر مارا جائے گا ، ہم اب لاشیں اٹھا اٹھا کرتھک چکے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر