نوازشریف کا انتخابات سے قبل گورنرز کی تبدیلی کامطالبہ غیرآئینی ہے، منظور وٹو

نوازشریف کا انتخابات سے قبل گورنرز کی تبدیلی کامطالبہ غیرآئینی ہے، منظور وٹو

لاہور (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر کشمیر امور و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے عام انتخابات سے قبل تمام صوبائی گورنرز بدلنے کا مطالبہ غیر آئینی اور بلا جواز ہے ، صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے غلط مشورے نواز شریف اور ن لیگ کو کہیں کا نہیں رہنے دیں گے ، انہوںنے کہا کہ گورنر کا عہدہ آئینی ہے اور گورنر کو انتظامی اختیارات حاصل نہیں ، بلکہ صوبے کا چیف ایگزیکٹو صرف وزیر اعلی ہوتا ہے ، میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنرز کے رہے سہے اختیارات بھی ختم ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بھی گورنرز کا کوئی کردار نہیں ہے - میاں منظور احمد وٹو نے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف توانائی بحران کے حل میں مدد ملے گی بلکہ صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا ۔

منظور وٹو

مزید : صفحہ آخر