صدر زرداری جمہوری نظام کے قیام میں مثالی کامیابی حاصل کی، جہانگیر بدر

صدر زرداری جمہوری نظام کے قیام میں مثالی کامیابی حاصل کی، جہانگیر بدر

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک میں اعلیٰ پارلیمانی جمہوریت کی روایات کے مطابق جمہوری نظام کے قیام میں مثالی کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کے صدرپاکستان کی جانب سے سیاسی مفاہمت کی پالیسی پر عمل درآمد کے نتیجہ میں ملک میں منفرد اتحادی سیٹ اپ کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے جس کی بدولت وفاقی و صوبائی سطح پر تمام سیاسی جماعتیں اقتدار میںشریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کوئی ایک ایسی جماعت نہیں ہے جس نے ماضی میں یا موجودہ جمہوری دور میں پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار میں نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ جمہوری نظام نے سال 2008کے انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے ذریعے عوام کو حکومت میں شریک کیا ہے ۔

جہانگیر بدر

مزید : صفحہ آخر