اشتہاربازی چوددھری برادران کی گرتی ساکھ کو سہار ا نہےں دے سکتی، ثناءاللہ

اشتہاربازی چوددھری برادران کی گرتی ساکھ کو سہار ا نہےں دے سکتی، ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اشتہاربازی کے ذریعے اپنے فرضی اور جعلی منصوبوں کی یاد میں آہیں بھرنے والے پرویزالہٰی نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کو کنگال بناکے رکھ دیا تھا۔ اشتہاربازی چودھری برادران کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا نہیں دے سکتی۔ بے اختیار نائب وزیراعظم پرویزالہٰی کو ”تانگہ پارٹی کا صوبائی صدر“ بننے پر” مبارکباد“ پیش کرتے ہیں۔ لوٹ مار اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے آئندہ انتخابات میں تن تنہا نظر آئیں گے۔ پرویزالہٰی آئندہ انتخابات میں شکست کیلئے ابھی سے تیار رہیں۔ق لیگ زرداری کی گود میں بیٹھ کر بھی شکست سے بچ نہیں پائے گی۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزےر قانون نے کہا کہ پورا ملک گواہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں اور اداروںنے پنجاب میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ سالڈویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کئی شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جبکہ پرویزالہٰی دور میں صرف خیالی منصوبے تیار کئے گئے جن کا مقصد صرف اور صرف کرپشن اور کمیشن کا حصول تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پرویزالہٰی اور مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کے درمیان فرق سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ اُن کی خدمت کس نے کی اور لوٹ مار کیلئے جعلی منصوبے کس نے بنائے؟ صوبائی وزےر قانون نے کہا کہ عوام چوروں ،لٹیروں کے اس گروہ کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور انتخابات اس گروہ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، جس طرح ضمنی انتخابات میں عوام نے ق لیگ کو بری طرح مسترد کیا ہے اسی طرح اسے عام انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لوٹا برادران کی ساری سیاسی زندگی ابن الوقتی اور مفادپرستی سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے ہر حکومت کا ساتھ صرف ذاتی مفادات کے حصول کیلئے دیا۔ یہ اقتدار کے لالچ میں ہر حد سے گزرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -