ڈاکٹر سعید بزدار ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ میں شامل
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ڈی جی خان کے این اے 172اور پی پی 245کے سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر سعید بزدار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ےہ اعلان انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں شہید بھٹو گروپ پنجاب کے صدر ڈاکٹر مبشر حسن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا کہ جب بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی بنائی تھی تب انکے ساتھ بھی صرف چند ہی لوگ تھے لیکن بعد میں وہی جماعت ایک ملک گیر پارٹی بن گئی شہید بھٹو گروپ بھی پورے ملک میں موجود ہے اور آپ دیکھیں گے کہ ہم تبدیلی لیکر آئیں گے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں بھی ہیں اور شامل بھی ہو رہے ہیں اب اسمبلیوں میں غریب نہیں بلکہ لکھ پتی اور کروڑ پتی جا رہے ہیں جبکہ بھٹو نے حقیقی معنوں میں غریب کو اسمبلی پہنچایا تھا اب نواز شریف ‘آصف علی زرداری اور کامریڈ الطاف حسین ملکر غریب دشمن بجٹ منظور کررہے ہیں جبکہ ان جماعتوں کی آپس کی لڑائیاں بھی جھوٹی ہیں انہوں نے پانچ سالوں میں ریاست کی مشینری کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
ڈاکٹر سعید بزدار