لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ آرمی افسران کی مراعات دینے کیلئے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ آرمی افسران کی مراعات دینے کیلئے درخواست اعتراض ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ صوبیداروں کوآرمی افسران کی مراعات دینے کے لیے دائردرخواست اعتراض لگاکرواپس کردی ہے۔فوجی افسران کی مراعات دینے کے لیے لاہورہائیکورٹ سے صوبیدارنعیم احمدکی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ریٹائرصوبیدارکوآرمی افسروں کی مراعات نہیں دی جارہی اورنہ ہی ہاﺅسنگ الاﺅنس اوران کے بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ اس کے برعکس ریٹائرڈ آرمی افسران کوپنشن مراعات اور ہاﺅسنگ کالونی میں بھی کوٹہ دیاگیا لہٰذا یہ اقدام صوبیداروں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔اس درخواست پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی کہ آرمڈ فورس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست واپس

مزید : صفحہ آخر