جناح ہسپتال مےں نئے آئی سی ےو وارڈ کا آج افتتاح ہو گا

جناح ہسپتال مےں نئے آئی سی ےو وارڈ کا آج افتتاح ہو گا

لاہور(جنرل رپورٹر) جناح ہسپتال میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی آئی سی یو کا افتتاح آج ہو گا جہاں جدید مشینری‘ مانیٹرز اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی جبکہ آئی سی یو میں ہی الٹراساﺅنڈ اور دیگر ٹیسٹوں کی فراہمی بھی ایک ہی چھت تلے مہیا ہو گی۔ اس انتہائی نگہداشت کے وارڈ کو ممبر صوبائی اسمبلی اور پنجاب سوشل سروسز بورڈ کی چیئرپرسن صبا صادق کے صوابدیدی فنڈز سے مکمل کیا گیا ہے اور اسے ان کے والد میاں صادق عمر جو تحریک پاکستان کے کارکن بھی تھے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جناح ہسپتال کے دس بستروں پر مشتمل اس آئی سی یو وارڈ میں 5 کیوبک بیڈ بھی مہیا کئے گئے ہیں جہاں مریضوں کو خصوصی ماحول میں طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔ اس وارڈ کا افتتاح جمعرات 28 فروری کو گیارہ بجے صبح ہو گاجہاں معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور صبا صادق مہمان خصوصی ہوں گی اور یہ پہلے سے موجود انتہائی نگہداشت وارڈ کا توسیعی بلاک ہو گا۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے صبا صادق نے کہا کہ جناح ہسپتال میں دس بیڈ کے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی صحت کے شعبے سے گہری وابستگی کا تسلسل ہے۔ اس وارڈ میں تمام مریضوں کو بلا تفریق علاج معالجے کی بہترین سہولیات حاصل ہوں گی جہاں عام آدمی کو مشکل کے وقت ریلےف فراہم کےا جائے گا صبا صادق نے کہا کہ انہوں نے اپنے صوابدیدی فنڈ کا بہترین مصرف کیا ہے جس سے دکھی انسانیت کی عملی طور پر خدمت ہو گی جبکہ تعمیراتی انداز اور سہولتوں کے اعتبار سے یہ وارڈ اپنی مثال آپ ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر