اے این پی کی سندھ حکومت میں غیرمشروط واپسی سے کراچی میں قیام امن میں مدد ملے گی، منیر احمدخان

اے این پی کی سندھ حکومت میں غیرمشروط واپسی سے کراچی میں قیام امن میں مدد ملے ...

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا انچارج منیر احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں عوامی نیشنل پارٹی کی دوبارہ شمولیت خوش آئند ہے، پیپلز سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی کی سندھ حکومت میں غیر مشروط واپسی سے کراچی میں قیام امن میں مدد ملے گی ، منیر احمد خان نے کہا کہ صدر زرداری کی مفاہمانہ پالیسی کے باعث جمہوری عمل مضبوط ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں جمہوری سوچ رکھنے والی پارلیمانی جماعتوں سے اشتراک و تعاون قومی مفاد میں ہے اور پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت اور مثبت سیاست کو فروغ دے کر بہت بڑی قومی خدمت کر رہی ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مفاہمت کی سیاست کی بدولت ہی جمہوریت آگے بڑھی ہے اور دہشتگردی کے جن کو قابو رکھنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

منیر احمد خان

مزید : صفحہ آخر