کوئٹہ چےن کے خلاف امرےکی گےم کا نشانہ بنا ہوا ہے، صاجزادہ فضل کرےم

کوئٹہ چےن کے خلاف امرےکی گےم کا نشانہ بنا ہوا ہے، صاجزادہ فضل کرےم

لاہور( سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ کوئٹہ چین کے خلاف امریکی گیم کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ اقتدار کے لیے گرینڈ الائنس بنانے والے عوامی مسائل کے حل کے لیے الائنس کیوں نہیں بناتے۔ نامزد امریکی وزیردفاع کا افغانستان میں بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا اعتراف آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ رحمان ملک زبانی جمع خرچ کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات کریں۔ ریاستی سطح پر دہشت گردوں کی سرپرستی ختم کی جائے اور پورے پاک افغان بارڈر کو سیل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر پارٹی کارکنوں اور راہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کو ڈگریوں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر