شفاف انتخابات کےلئے الےکشن کمےشن کے اقدامات کی حماےت کرےں گے

شفاف انتخابات کےلئے الےکشن کمےشن کے اقدامات کی حماےت کرےں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

، طاہر القادری فیصل آباد(بیورورپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا بڑی گہرائی سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان تمام اقدامات کو سراہیں گے جوالیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے کئے جائیں گے۔باوجود اس کے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر ہمارے تحفظات موجود ہیں جن کو آج کے دن تک عدالت عالیہ نے دور نہیں کیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کے تمام مطالبات ہی کو اپنا کر سپریم کورٹ کے 8 جون کے فےصلے،30 دن کی سکروٹنی و دیگر امور پر ترمیمی بل بنا کروفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔الیکشن کمیشن اپنے اس اصولی موقف پر ڈٹا رہے ہم تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عوامی طاقت بھی مہیا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلعی و پی پی حلقہ جات کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال،ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم ،رانا طاہر سلیم ،میاں عبدالقادر،رانا نثار احمد شہزاد ،علامہ عزیز الحسن اعوان ،رانا غضنفر علی ،علامہ اختر حسین اسد،غلام محمد قادری و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے تمام ضروری اور اہم امور پر عمل کرے اور سیاسی گروہوں اور دھڑوں کے کسی قسم کے دباﺅ میں نہ آئے ۔الیکشن کو شفاف بنانے کی یہ جنگ اب الیکشن کمیشن اور اسکے بنانے والوں کے درمیان ہے اگر الیکشن کمیشن دباﺅ میں آ کر اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ گیا تو پھر اسکی غیر جانبداری اور آزاد حیثیت مشکوک ہو جائے گی ۔ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ تمام ممبران اسمبلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں ملک کے تمام اخبارات میں شائع کروا ئے تا کہ میڈیا اور عوام کو یہ معلوم ہو سکے کہ کس نے کتنی کرپشن کی ہے ۔الیکشن کمیشن سیاسی لیڈروں کی کرپشن چھپانے میں فریق نہ بنے بلکہ شفاف الیکشن کےلئے تمام ضروری اقدامات کر گزرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل نے انتخابی اصلاحات کے بعد انتخابی سیاست میں آنے کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ایسے الیکشن کا حصہ بنیں گے جس میں لوٹ مار اورکرپشن نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس 13 مارچ کو ہو گا اور اس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان 17 مارچ کو لیاقت باغ کے تاریخی جلسے میں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست میں جانے یا نہ جانے کا اعلان تو 17 مارچ کو لیاقت باغ میں کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -