پیر پگاڑا کانواز شریف کے ساتھ اتحاد جراتمند انہ فیصلہ ہے ،اہلیان لاہور

پیر پگاڑا کانواز شریف کے ساتھ اتحاد جراتمند انہ فیصلہ ہے ،اہلیان لاہور
پیر پگاڑا کانواز شریف کے ساتھ اتحاد جراتمند انہ فیصلہ ہے ،اہلیان لاہور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(محمد نواز سنگرا/الیکشن سیل) لاہوریوں نے ن لیگ اور فنکشنل لیگ کا اتحاد خوش آئند قرار دیا شہریوں کا کہنا تھا دونوں جماعتوں کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو ضرور فرق پڑے گا دونوں سیاسی طور پر مضبوط جماعتیں ہیں پیر پگاڑا نے نواز شریف سے اتحاد کر کے زرداری لیگ کی کمر توڑ دی جب گھر سے ناکامیاں شروع ہوں گی تو باہر کامیابیاں کیسے ممکن ہیں روزنامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں شہریوں نے ن لیگ اور فنکشنل لیگ اتحاد کو خوش آئند قرار دیا محمد ندیم اور طارق کا کہنا تھا فنکشنل لیگ سندھ کی مضبوط جماعت ہے اور پیر پگاڑا نے نواز شریف سے اتحاد کر کے بہت اچھا اور جراتمندانہ فیصلہ کیا ہے پیر پگاڑا نے اپنے باپ کی دلی مراد پوری کر دی کامران، محمد شکیل اور غلام رسول نے کہا نواز شریف اور پیر پگاڑا کے اتحاد سے ملک میں واضح تبدیلی نظر آنے لگی ہے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ملک کو کچھ نہیں دیا پیر پگاڑا روحانی شخصیت ہیں اور اللہ تعالیٰ کامیابیوں سے ہمکنار کرے گا ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور فنکشنل لیگ اتحاد سے پیپلزپارٹی کی کمر ٹوٹ گئی ہے وقت کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اکیلی ہوتی جا رہی ہے اب صرف چوہدری بچ گئے ہیں دیکھتے ہیں وہ بھی کب زرداری کو خیر باد کر دیتے ہیں توقیر احمد نے دونوں جماعتوں کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے اتحاد سے جمہوریت مضبوط ہو گی جمہوریت کے نام پر آمریت کرنے والوںکو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا جبکہ محمد صادق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی مضبوط ترین جماعت ہے نواز شریف اور پیر پگاڑا اتحاد سے پیپلزپارٹی کوکوئی خاص فرق نہیں پڑے گا پارٹی میں کوئی بھی ہو سندھ میں بھٹو کے ووٹ پکے ہیں اور ن لیگ اور فنکشنل لیگ کا اتحاد سیاسی ہے نہ کہ ملکی مفاد میں بس پاکستان میں ہر شخص اقتدار کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳