پاکستان ایران کے ساتھ گیس منصوبے سے باز رہے: امریکہ

پاکستان ایران کے ساتھ گیس منصوبے سے باز رہے: امریکہ
پاکستان ایران کے ساتھ گیس منصوبے سے باز رہے: امریکہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (ما نیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاک ایران گیس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایسی سرگرمیوں سے باز رہے جو ہمیں پابندیاں لگانے پر مجبور کرئے ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے وہ پاک ایران گیس منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستان کو ایسی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہئے جو اس کے لیے مشکلات کا باعث بنیں۔محکمہ خارجہ کی ترجمان پیٹرک و نیٹر ل نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ امریکہ کو پاکستان میں توانائی کے حالیہ بحران کا احساس ہے۔ پاکستان کو چاہیے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکی تعاون سے فائدہ اٹھائے۔ امریکی تعاون کے ا یک منصوبہ سے 2013 تک پاکستان کو 9 سو میگاواٹ بجلی ملنے لگے گی۔ جس سے 20 لاکھ پاکستانیوں کو براہ راست فا ئدہ ہوگا۔

مزید : قومی