توہین عدالت کیس، رحمان ملک نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی
اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ رحمان ملک نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں معافی نامہ داخل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق داخل کرائے گئے معافی نامہ میں رحمان ملک نے لکھا ہے کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں،خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں،پاکستان اسٹیل کی تفتیش تبدیل کرنے کا مقصد عدالتی کارروائی میں مداخلت نہ تھا۔