نااہلی کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست منظور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چھ مارچ سے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت کرےگا۔سابق وزیر اعظم نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ موجودہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیا ہے اس لئے میری نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔