دنیا میں امن مذاکرات سے آتا ہے ،جنگ سے نہیں: میاں نواز شریف
اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں امن مذاکرات سے آتا ہے ،جنگ سے نہیں آتا ۔جے یو آئی ف کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دیں، ان کی قدر کرتا ہوں، ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کی پیش کش کی ہے ان کا مثبت جواب دینا چاہئے ۔ انہوںنے کہا ایبٹ آباد حملے پر کمیشن بنے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی، ماضی میں بھی کمیشن بنے مگرسالہا سال رپورٹ سامنے نہیں آئی۔