آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، کشمیر ، گلگت ، بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔پارا چنار منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔کالام کا درجہ حرارت منفی پانچ،قلات اور استور منفی چار ،گوپس اور مالم جبہ میں منفی دو ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14،اسلام آباد اور لاہور میںنو،پشاور 16 اور کوئٹہ میں منفی چار ڈگری سنٹی گریڈ ریگارڈ کیا گیا -