پاکستان پابندی کی زد میں آنے والی سرگرمیوں سے گریز کرے:امریکہ
واشنگٹنّ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پابندی کی زد میں آنے والی سرگرمیوں سے گریز کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کی زد میں آنے والی سرگرمیوں سے دور رہنا پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔ ہمیں پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا احساس ہے اورتوانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے امریکا پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ امریکی تعاون سے دوہزار تیرہ تک پاکستان کونوسومیگاواٹ بجلی ملنے لگے گی جس سے بیس لاکھ پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پیٹرک وینٹرل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس بارے میں کسی اقدام پربات کرنا قبل از وقت ہوگا۔