شاہ زیب قتل کیس کو سیشن کورٹ منتقل کئے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاگیا

شاہ زیب قتل کیس کو سیشن کورٹ منتقل کئے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاگیا
شاہ زیب قتل کیس کو سیشن کورٹ منتقل کئے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کو سیشن کورٹ منتقل کئے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو چار مارچ کو سنایا جائے گا۔مقدمے کی کارروائی کے دوران مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ یہ عام نوعیت کا معاملہ ہے اس لئے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔ اس سے پہلے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے کا پیش کیا گیا ریکارڈ مکمل نہیں۔ گاڑی کے خاکے اورجائے وقوع کی تصاویر اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ میں موجود نہیں جس پرعدالت نے تفتیشی افسر کو تمام دستاویزات فوری جمع کرانے کیلئے حکم دیا ہے۔

مزید : کراچی