بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل لاپتہ،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل لاپتہ،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل لاپتہ،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل واسع ترین کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے اور بلوچستان کے چیف جسٹس نے اس معاملے کا از خود نوٹس لے لیا ہے ۔ یہ از خود نوٹس ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل کی درخواست پر لیا گیا ہے اور وفاقی سیکرٹری داخلہ ، بلوچستان کے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ژوب کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ اس سے پہلے پراسیکیوٹر جنرل واسع ترین کے بھائی کا کہنا تھا کہ واسع ترین سے کل روانہ ہونے کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان واقع ترین کوئٹہ سے اسلام آبا دجاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کے بھائی ساجد ترین کا کہنا ہے کہ واسع ترین کل ڑوب کے راستے استعمال روانہ ہوئے تھے جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں پارہا ہے۔ ساجد ترین کا مزید کہنا ہے کہ ژوب سے پہلے کل شام واسع ترین سے ان کے بیٹے کی بات ہوئی تھی تاہم اس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔پراسکیوٹر جنرل واسع ترین اور ان کے ڈرائیور کا موبائل ٹیلی فون مسلسل بند ہے۔ 

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں