پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین سے چار روپے فی لیٹر اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین سے چار روپے فی لیٹر اضافہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین سے چار روپے فی لیٹر اضافہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ اس کی نئی قیمت 106 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزید : بزنس /Headlines