کالعدم تنظیم کے ارکان کے پاسپورٹ پر پابندی ، ہائی جیکنگ کی سزا دس سال ، قائمہ کمیٹی نے بل منظور کرلیا

کالعدم تنظیم کے ارکان کے پاسپورٹ پر پابندی ، ہائی جیکنگ کی سزا دس سال ، قائمہ ...
کالعدم تنظیم کے ارکان کے پاسپورٹ پر پابندی ، ہائی جیکنگ کی سزا دس سال ، قائمہ کمیٹی نے بل منظور کرلیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2013 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اغوا برائے تاوان اور ہائی جیکنگ پر دس سال قید بامشقت کی سزا ہو گی۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی نے بعض ترامیم کے ساتھ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2013 کی منظوری دی۔ بل کے مطابق اغواءبرائے تاوان اور ہائی جیکنگ پر دس سال قید بامشقت کی سزا ہو گی اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر کے بجائے انسپکٹر ہو گا۔ ترمیمی بل کے مطابق کسی کالعدم تنظیم کے عہدیدار کو پاسپورٹ جاری نہیں ہو گا۔ کالعدم تنظیم کے عہدیدار بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔ کالعدم تنظیم کے عہدیدار اپنے متعلقہ تھانے میں ہتھیار جمع کرائیں گے۔ بل میں کالعدم تنظیموں کو قرضہ یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق دہشت گرد کو نوے دن تک نظر بند رکھا جا سکے گا۔ دہشت گرد کو نوے دن مکمل ہونے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا ہو گا۔

مزید : قومی