غربت نظر انداز ، بھارت نے جنگی بجٹ میں چودہ فیصد اضافہ کر دیا

غربت نظر انداز ، بھارت نے جنگی بجٹ میں چودہ فیصد اضافہ کر دیا
غربت نظر انداز ، بھارت نے جنگی بجٹ میں چودہ فیصد اضافہ کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی غربت کے ساتھ ساتھ جنگی جنون میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس نے دفاعی اخراجات چودہ فیصد بڑھا دیے ہیں۔بھارت رواں سال دفاعی اخراجات کی مد میں بیس کھرب چھتیس ارب روپے خرچ کرے گا۔ پچھلے سال بھارت کے نظر ثانی شدہ دفاعی بجٹ میں سترہ کھرب پچاسی ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ دفاعی بجٹ میں رکھی گئی رقم میں سے بارہ ارب ڈالر فرانس سے لڑاکا طیاروں کی خریداری جبکہ چار سو جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدے جائیں گے۔ بائیس اپاچی ہیلی کاپٹرز اور پندرہ بھاری جنگی سازو سامان اٹھانے والے ہیلی کاپٹرز خریدنے کے لئے بھی فنڈز رکھے گئے۔ دفاعی بجٹ میں ڈرون طیاروں، توپوں اور جدید جنگی آلات کے لیے بھی بھاری رقم مختص کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی