ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کوپھر ’ٹیکہ ‘ لگا دیا

ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کوپھر ’ٹیکہ ‘ لگا دیا
ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کوپھر ’ٹیکہ ‘ لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شمشیر حیدر وٹو نے بھی پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت جبکہ ق لیگ کے مستعفی رکن اسمبلی یعقوب شیخ نے بھی اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔شمشیر حیدر وٹو نے پنجاب اسمبلی میں وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ شمشیر حیدر وٹو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایم این کے ساتھ اختلاف کی بناءپر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ مسلم لیگ قاف کے مستعفی ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی استعفی صرف مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے لئے دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -