چوہدری برادران ق لیگ کے پھر ’چودھری‘ بن گئے

چوہدری برادران ق لیگ کے پھر ’چودھری‘ بن گئے
چوہدری برادران ق لیگ کے پھر ’چودھری‘ بن گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت حسین بلا مقابلہ مرکزی صدراورمشاہد حسین سید سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔مسلم لیگ ق کے پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت اور مشاہد حسین سید کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد مرکزی صدر اور سیکریٹری جنرل کے لیے بالترتیب چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ چودھری شجاعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ق کے پارٹی ارکان کل بھی متحد تھے آج بھی ہیں۔ انتخابات سائیکل کے نشان پر ہی لڑیں گے۔ ق لیگ کے صوبائی صدر اور نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 2008 کے انتخابات میں برے حالات کے باوجود سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ نواز شریف نے ق لیگ کے رکن توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ن لیگ کی صوبائی حکومت نے انہی لوٹوں کی مدد سے پانچ سال پورے کیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس