تحریکِ انصاف نے جے یو آئی کی اے پی سی مسترد کردی

تحریکِ انصاف نے جے یو آئی کی اے پی سی مسترد کردی
تحریکِ انصاف نے جے یو آئی کی اے پی سی مسترد کردی

  

  لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان شفقت محمود نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اے پی سی میں شریک جماعتیں الیکشن سے قبل اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے طالبان سے مذاکرات کی بات کر رہی ہیں۔ 5 سال ہونے کو آئے ان جماعتوں کو پہلے اس بات کا خیال کیوں نہیں آیا۔ اب جبکہ الیکشن سر پر ہیں تو طالبان سے مذاکرات کی بات کی جا رہی جس کا مقصد سراسر سیاست ہے، پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اے پی سی کو مسترد کرتی ہے۔

مزید : لاہور