تحریکِ انصاف میں بھی ہاتھا پائی کی ’عوامی جمہوریت‘ آگئی

تحریکِ انصاف میں بھی ہاتھا پائی کی ’عوامی جمہوریت‘ آگئی
تحریکِ انصاف میں بھی ہاتھا پائی کی ’عوامی جمہوریت‘ آگئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کے دوران کھنا پل پولنگ سٹیشن پر پی ٹی آئی کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے جس کے بعد ہنگا مہ آرائی کے باعث پولنگ کا عمل ایک بار پھر روک دیا گیا۔ دونوں گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے تحریک انصاف کا پولنگ سٹیشن خالی کرالیا اور پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں گروپ ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے ۔

مزید : اسلام آباد