ایک ملک دوسرے ملک کے پیچھے پڑگیا

ایک ملک دوسرے ملک کے پیچھے پڑگیا
 ایک ملک دوسرے ملک کے پیچھے پڑگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈ یسک) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ لشکر جھنگوی کی پناہ گاہوں کی تلاش کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور اس تنظیم کے سابق سربراہ ملک اسحاق کے خلاف تمام کیسوں کی تازہ تفصیلات پیش کرنے ک۹ ہدایت کری ہے ۔ وزارت داخلہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں ملک کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر تفصیل سے غور کیا گیا اور وفاقی دارلحکومت کے اہم مقامات بالخصوص ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر غور کیا گیا اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کا رکن کسی اور نام سے دوسری تنظیم میں سرگرم نہ ہوسکے۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ ملک اسحا ق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے۔ وزیرداخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے تجاویز پیش کی جائے تاکہ وفاقی حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی تیز کرسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس