بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی

  

 ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے رہنما دلاور حسین سیدی کو1971ءمیں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق دلاور حسین سید ی نے قتل ،زیادتی اور دیگرعائد کئے جانے والے جرائم کو مسترد کر دیا۔ دلاور حسین کے وکلاءنے سزا سنائے جانے کے موقع پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ سزائے موت کے خلاف جماعت کے حامیوں نے عدالت کے باہر مظاہرہ کیا۔ جنگی جرائم ٹربیونل پہلے بھی جماعت اسلامی کے کئی رہنماو¿ں کو عمر قید اور موت کی سزائیں سنا چکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی