متحدہ کی مخالفت کے باوجودجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل منظور

متحدہ کی مخالفت کے باوجودجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل منظور
متحدہ کی مخالفت کے باوجودجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں متحدہ کی بھرپور مخالفت کے باوجود'' جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل'' کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔ صوبائی وزیر قانون نے ایجنڈے سے ہٹ کر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل پیش کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد نے بل کو پیر تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایاز سومرو نے کہا کہ صدر زرداری یونیورسٹی کا افتتاح کر چکے ہیں۔ گورنر سندھ عشرت العباد بھی وہاں موجود تھے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بل کی کاپیاں نہیں دی گئیں۔ یونیورسٹی کی نہیں طریقہ کار کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ایاز سومرو نے بل کی منظوری لینا شروع کی تو ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کیا۔ ایم کیو ایم کے واک آو¿ٹ پر ایوان نے کثرت رائے سے بل منظور کر لیا۔ اسکولوں میں بارہ سال سے کم عمر بچوں پرتشدد کے خلاف اور طلبا کو فرسٹ ایڈ اور دفاعی تربیت دینے کے پروگرام شروع کرنے کی قراردادیں بھی منظور کر لی گئیں

مزید :

کراچی -