چولستان میں شمسی توانائی سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد

چولستان میں شمسی توانائی سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد
 چولستان میں شمسی توانائی سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد

  

دین گڑھ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے چولستان میں شمسی توانائی سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ چولستان کے علاقے دین گڑھ میں 50 میگاواٹ بجلی جرمنی کے تعاون سے پیدا کی جائے گی۔ منصوبے پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی جبکہ اسے چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کے لیے 250 ایکڑ رقبہ مختص کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہزار میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔

مزید : بزنس