نگران سیٹ اپ کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن کی ملاقات ضروری نہیں: وزیر قانون

نگران سیٹ اپ کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن کی ملاقات ضروری نہیں: وزیر قانون
نگران سیٹ اپ کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن کی ملاقات ضروری نہیں: وزیر قانون

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ نگران سیٹ اپ پراپوزیشن سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات ضروری نہیں۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنرراج کے خاتمے کیلئے مشاورت جاری ہے، بلوچستان کے مسئلہ پرمولانا فضل الرحمان سے مشاورت ہونا بھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ پراپوزیشن سے مشاورت شروع کردی گئی ہے اس کیلئے وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف کی ملاقات ضروری نہیں۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ابھی تک تمام اسمبلیوں کی تحلیل کامعاملہ طے نہیں ہوا ،امید ہے کہ ایک ہی دن تحلیل کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں