اسرائیل کو بھی ’ مور ‘ پڑ گئے

اسرائیل کو بھی ’ مور ‘ پڑ گئے
 اسرائیل کو بھی ’ مور ‘ پڑ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 یروشلم (آن لائن) اسرائیل کے حساس ترین ایٹمی پروگرام کے سربراہ شاﺅل ہوریو کا دوسرا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات اور متعدد اہم تنصیبات تک رسائی کے خفیہ کوڈ اور دوسری اہم دستاویزات محفوظ تھیں۔ لیپ ٹاپ شاﺅل کے گھر سے چرایا گیا تاہم فوجی خفیہ اداروں نے اس ہائی پروفائل اور حساس چوری کی خبر لیک نہیں ہونے دی۔جبکہ ہوریو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے صرف اتنا بتایا گیا کہ اسرائیلی نیوکلئر پروگرام کے سربراہ گھر پر ڈکیتی کی کارروائی کا نشانہ بنے جس میں ان کا پرس، مختلف دستاویزات اور مواصلاتی آلہ چرا لیا گیا۔ ملک کے حساس ایٹمی پروگرام کے سربراہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو براہ راست جوابدہ ہوتے ہیں۔ بلحاظِ عہدہ ہوریو کو ملک کے اہم ٹاپ سیکرٹس بشمول ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں موساد کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔ اسرائیلی اٹامک کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ہوریو کے چوری ہونے والے لیپ ٹاپ میں کوئی حساس معلومات نہیں تھیں۔ یہودی ریاست کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے شاﺅل ہوریو کا یہ دوسرا لیپ ٹاپ ہے جسے چوری کیا گیا۔ شاﺅل ہوریو کے ذاتی محافظوں اور ان کے بنگلے کی سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کے باوجود یہ امر انتہائی حیرت کا باعث ہے کہ ان کے گھر میں مبینہ ڈکیٹی کی واردات کی گئی۔ یہ سہولت حکومت میں شامل وزراءکو بھی حاصل نہیں ہوتی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس