سونا اڑھائی سوروپے فی تولہ سستا

سونا اڑھائی سوروپے فی تولہ سستا
 سونا اڑھائی سوروپے فی تولہ سستا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں ڈھائی سو روپے تولہ کمی ہوگئی ہے ۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت ساٹھ ہزار سات سو پچاس روپے تولہ رہی۔ دس گرام سونے کے نرخوں میں دو سو تیرہ روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت باون ہزار اکہتر روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سترہ ڈالر کمی سے پندرہ سو نوے ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

مزید : بزنس