پاکستان اور بھارت کشمیر کی طرح افغانستان پر بھی جنگ کریں گے: برطانوی ماہرین
لندن (بیورورپورٹ)برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان جنوبی ایشیاءخطے میں ایک دوسرا کشمیر بن جائیگا جبکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ زدہ ملک پر کنٹرول کیلئے سرد جنگ شروع ہوجائے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے معروف قانون دان اور مصنف دلیم ڈال ریمپل نے ایک بیان میں کہا کہ جونہی امریکہ کی افواج افغانستان سے واپس چلی جائے گی تو اس ملک میں کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوگا ۔انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی افواج کے جاتے ہی بھارت اور پاکستان افغانستان میں کنٹرول اور اثر و رسوخ کے بڑھانے کیلئے متحارب گروپوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ہتھیار بھی فراہم کریں گے اور افغانستان ہند پاک کیلئے دوسرا کشمیر بن جائیگا۔