پاک، ترک سکولوں میں ریاضی کا مقابلہ

پاک، ترک سکولوں میں ریاضی کا مقابلہ
 پاک، ترک سکولوں میں ریاضی کا مقابلہ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک ترک سکول کی انتظامیہ نے ریاضی کے قومی مقابلہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسی طلباءو طالبات میں چار لاکھ روپے کے نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ حال ہی میں ملک بھر میں ہونے والے مقابلہ میں ساڑھے سولہ ہزار سے زائد طلباءنے حصہ لیا جس میں سے سات سو بائیس کو انعام کیلئے منتخب کیا گیا۔ اسلام آباد سے ڈھائی ہزار طلباءنے حصہ لیا جس میں سے اسی کو منتخب کیا گیا۔ دیگر 642 طلباءکو ملک کے نو دیگر شہروں میں ہونے والی تقاریب کے دوران انعام دیا جائے گا۔ تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر پاک ترک کے انال طوصور، فسیح چیچک، کامل طورے، ابوبکر ہسپولات، احمد ایفی ترک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاضی کے مقابلہ کیلئے تمام طلباءنے رجسٹریشن انٹرنیٹ کے ذریعے کی جو انتہائی مثبت رجحان ہے۔ اب والدین نے ریاضی کے مقابلوں کیلئے کوچنگ کلاسوں اور ٹیوشن کا مطالبہ کر دیا ہے جس سے ہمارا حوصلہ بلند ہو رہا ہے۔ ہم ریاضی کے مقابلہ کے لئے بنائے گئے سافٹ وئیر کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں تاکہ پاکستان کو بہتر انسانی وسائل میسر آ سکیں جو اس برادر ملک کے مسقبل میں بہترین سرمایہ کاری ہے۔ ہم تعلیم کیلئے مقامی مواد پر مبنی مواد کو اولیت دے رہے ہیں تاکہ پاکستانی طلباءکو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔ پاک ترک کے انتظامی افسران نے کہا کہ ہمارا محرک کاروبار نہیں بلکہ دونوں ممالک کے مابین صدیوں پرانے لازوال رشتوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری جاری رکھی جائے گی۔

مزید : تعلیم و صحت