دریا خان میں شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی، ایس ایچ او سمیت تین اہلکار معطل

دریا خان میں شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی، ایس ایچ او سمیت تین اہلکار معطل
دریا خان میں شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی، ایس ایچ او سمیت تین اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک) دریا خان میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے اور شراب بیچنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی بھکر عبدالقادر قمر نے بتایا ہے کہ غفلت برتنے پر ایس ایچ او اوریا خان سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور چار نے ہسپتال میں دم توڑ دیا اور 6 کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -